ڈی ایچ اے اسلام آباد کے ممبران کے لیے ڈیجیٹلائزیشن کی طرف ایک اور قدم
ڈی ایچ اے اسلام آباد نے ممبران کی سہولت کے لیے ایچ بی ایل موبائل ایپ اور انٹرنیٹ بینکنگ کے ذریعے ڈیجیٹل کلیکشن کے لیے حبیب بینک پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے۔بریگیڈیئر محمد جواد، ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے اور جناب عدیل حسن بہروز، کنٹری ہیڈ کمرشل بینکنگ ایچ بی ایل نے پروقار تقریب میں شرکت کی جبکہ اس موقع پر دونوں اداروں کے دیگر اعلٰی حکام بھی موجود تھے۔