Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے ڈائریکٹر سسٹم سیف سٹی کی پولیس لائن ہیڈکوارٹرز میں نماز جنازہ ادا کر دی گئی

37
Spread the love

اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے ڈائریکٹر سسٹم سیف سٹی کی پولیس لائن ہیڈکوارٹرز میں نماز جنازہ ادا کر دی گئی،آئی جی اسلام آباداور این ٹی سی کے سینئر افسران سمیت بڑی تعداد میں پولیس ملازمین نے نماز جنازہ میں شرکت کی،آئی جی اسلام آبادنے مرحوم کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا.

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے ڈائریکٹر سسٹم سیف سٹی عبدلقدیر خان کی پولیس لائن ہیڈکوارٹرز میں نماز جنازہ ادا کر دی گئی،نمازہ جنازہ میں آئی جی اسلام آباد اور این ٹی سی کے سینئر افسران سمیت بڑی تعداد میں پولیس ملازمین نے شرکت کی،

آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی اورمرحوم کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ،اس موقع پر انہوں نے کہاکہ مرحوم ایک انتہائی قابل اور این ٹی سی کے ایک اچھے آفیسر تھے، اسلام آباد کیپیٹل پولیس مرحوم کی فیملی کے ساتھ دلی ہمدری کا اظہار کرتی ہے،مرحوم این ٹی سی کے ملازم تھے اور ڈیپوٹیشن پر اسلام آباد کیپیٹل پولیس میں بطور ڈائریکٹر سیف سٹی سسٹم اپنے فرائض سرانجام در رہے تھے،جنکی بروز ہفتہ اپنی رہائش گاہ میںپنکھے سے لٹکی نعش ملی تھی،

جس پر آئی جی اسلام آباد نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز کو کیس کی ہر پہلو سے شفاف تحقیقات کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ وقوعہ کی تفتیش جاری ہے جلد ہی حقائق منظرعام پر آجائیں گے۔