Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

پاک انگلینڈ کھلاڑی چوتھے ٹی 20 میں آج پھر مدمقابل ہوں گے

39
Spread the love

کراچی: پاک انگلینڈ سیریز میں پاک انگلینڈ کھلاڑی آج پھر اِن ایکشن ہوں گے، چوتھے ٹی ٹونٹی جیتنے کیلئے دونوں ٹیمیں زورآزمائی کریں گی، قومی شاہینوں نے کم بیک کرنے کا عزم ظاہر کر دیا، جبکہ مہمان انگلش پلیئرز نے بھی برتری بڑھانے پر نظریں جما لی ہیں۔

نیشنل سٹیڈیم کراچی میں آج فُل کرکٹ ڈے ہوگا، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا چوتھا میدان لگے گا، میچ رات ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا، پاک انگلش نوں ٹیمیں زورآزمائی کریں گی ،جبکہ دونوں ٹیمیں ایک روزہ آرام کے بعد پھر اِن ایکشن ہوں گی۔

سات ٹی 20 میچز کی سیریز میں ٹیمیں آخری بار کراچی میں مدمقابل ہوں گی، کھلاڑیوں نے اسے یادگار بنانے کی ٹھان لی ہے۔
سیریز میں دو ایک کا سکور ہے، بابر اعظم الیون کم بیک کرنے کے لئے پرعزم جبکہ مہمان کرکٹرز کی نظریں ایک بار پھر جیت پر جم گئیں۔