Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

پیدل سفر گوجرانوالہ تا کشمیر

37
Spread the love

پیدل سفر گوجرانوالہ تا کشمیر۔ اپنے سفر کا آغاز اللہ کے نام سے کرتا ہوں جو نہایت مہربان اور رحم کرنے والا ہے۔پیدل سفر کا عنوان پڑھ کر لوگوں کے زہن میں مختلف قسم کے سوالات آرہے ہونگے۔کوئی سوچ رہا ہو گا دماغ پھر گیا ہے اس لڑکے کا۔کہ دنیاں نے اتنی ترقی کر لی ٹرانسپورٹ کی سہولت موجود ہے تو پیدل کیوں۔۔۔؟؟؟

تو جناب ہم پیدل چلتے ہوئے ان لوگوں سے مل سکتے ہیں جن کے پاس سے گاڑی میں بیٹھے ہوئے تیزی سے گزر جاتے ہیں۔ہم سست رفتاری سے چلتے ہوئے ہر علاقے کے حالات،واقعات،ثقافت اور لوگوں کے رویوں کو گہرائی سے سمجھ سکتے ہیں۔ہمیں صرف قدرت نہی بلکہ فطرت اور لوگوں کے ساتھ روابط کی تلاش میں رہنا چاہئے تا کہ ہم ہر روز کچھ نیا سیکھیں۔اس سفر کا اہم مقصد پاکستان اور کشمیر کے لوگوں کا مثبت چہرہ اور باہمی محبت دنیاں کو دکھانا۔ مثبت سوچ کو پروان چڑھانا۔پاکستان پر امن ملک ہے دنیاں کو دکھانا۔

باتیں بہت ہیں مگر تحریر لمبی اور پہلے دن ختم ہو جائے گی۔ اسلئے انشا اللہ روزانہ تھوڑی تھوڑی بات ہوتی رہے گی۔ اپنے سفر کے حالات و واقعات اپڈیٹ کرتا رہونگا۔منزل پر پہنچنے کا علم نہی اور یہ دعوی بھی نہی کہ میں پہنچوں گا مگر منزل کی جانب قددم تو اٹھا سکتے ہیں۔آ نفرتوں کو ختم کریں اور محبت کے سفر پر نکلیں راستے کا لطف اٹھائیں اور منزل پر پہنچ سکتے ہیں یا نہی یہ اللہ پر چھوڑتے ہیں ہم اسکے بھروسے پر ایک ایک قدم بڑھاتے چلے جائیں منزل پر پہنچانا اسی ((للہ)کا کام ہے۔