Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

پاکستان کوایف سولہ طیاروں کے سازوسامان کی فراہمی احمقانہ اقدام ، امریکہ کو تشویش سے آگاہ کردیا ، جے ایس شنکر

28
Spread the love

واشنگٹن :بھارتی وزیر خار جہ جے ایس شنکر نے امریکہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات کے میرٹ پر سوالات اٹھا تے ہوے کہاکہ اسلام آباد کے ساتھ واشنگٹن کے تعلقات امریکیوں کے مفاد میں نہیں ہیں ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں ہندوستانی امریکن کمیونٹی کی طرف سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوے جے ایس شنکر نے کہا کہ اسلام آباد اور واشنگٹن کے درمیان تعلقات فی الحال ایسے ہیں جو نہ تو پاکستان اور نہ ہی امریکہ کے مفاد میں ہیں ۔

پاکستان کو امریکہ کی جانب سے ایف سولہ طیاروں کے سامان کی فراہمی کے حالیہ اقدام پر بھی اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوے جے ایس شنکر نے کہا کہ اس حوالے سے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے فوری اپنے امریکی ہم منصب سے بات کر کے بھارتی تشویش سے آگاہ کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف اگر کوئی یہ کہتا ہے کہ یہ انسدااد دہشتگرد ی کے لئے کیا گیا اقدام ہے تو یہ سراسر دوسروں کو احمق بنانے کی کوشش ہے ۔

کیونکہ یہ ہر ایک جانتا ہے کہ ایف سولہ جیسی صلاحیت کا حامل طیارہ کہاں تعینات ہے اور اسکا استعمال کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں کسی امریکی پالیسی ساز سے بات کروں تو یقینا میں اس سے یہی پوچھوں گا کہ یہ آپ کیا کر رہے ہیں ۔