Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

ماہرہ خان کے محافظ کی سینئر ادکارہ ریما خان کے ساتھ بدتمیزی کی وڈیو وائرل

239
Spread the love

ٹورنٹو: کینیڈا میں منعقدہ ایوارڈ شو کی تقریب کے دوران معروف اداکارہ ماہرہ خان کے محافظ کی سینئر ادکارہ ریما خان کے ساتھ بدتمیزی کی وڈیو وائرل ہوگئی۔

وڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے دونوں اداکارائیں آپس میں تبادلہ خیالات کررہی ہیں جبکہ ماہرہ خان کا محافظ ان دونوں کے درمیان ہاتھ رکھ کر ماہرہ خان کو ریما سے بچانے کی کوشش کررہا ہے۔

ریما خان اور ماہرہ خان کی گہری دوستی ہے اور دونوں اداکارائیں ایک دوسرے کی بہت عزت کرتی ہیں۔سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے ماہرہ خان کے محافظ کے طرز عمل کو بدتمیزی قرار دیا جارہا ہے اور اس کی سخت مذمت کی جارہی ہے۔بعض صارفین نے لکھا کہ شاید محافظ کی نوکری کا یہ پہلا دن ہے، ایک سینئر اداکارہ کے ساتھ اس طرح کا رویہ بدتمیزی ہے۔