Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

ربیع الاول ملاپ اورنفرت مٹانے کا مہینہ ہے، آمد مصطفی کی خوشی میں خدا خود گلشن کائنات کو سجا دیتا ہے: اظہاربخاری

35
Spread the love

راولپنڈی :چیرمین امن کمیٹی سفیرامن معروف مذہبی سکالر علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہا کہ ربیع الاول کا چاند نظر آتے ہیں پوری کائنات میں رحمتوں کی بہار آجاتی ہے ۔قوم سبز گنبد کے مکین سے رشتہ جوڑ لے سبز پرچم قیامت تک لہراتا رہے گا۔ربیع الاول ملاپ کا نفرت مٹانے کا مہینہ ہے۔ یہ وہ مبارک مہینہ ہے جس کی آمد کی خوشی میں اللہ تعالی نے خود ہی کائنات کے گلشن کو سجا دیتا ہے۔ اس گھڑی میں ہم جتنی بھی خوشی منائیں ۔ کم ہے۔ لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ہم ان مبارک لمحات کو کیسے گزاریں۔

انہوں نے کہا کہ کیا صرف جلسے اور تقریریں تک محدود ہیں یا ہم پر کوئی اور بھی ذمہ داری عائد ھوتی ھے ۔میلاد مصطفی منانے والے نبی کے غلام اپنی جان پر بھی نظام مصطفی کا منشور نافذ کرلیں ۔جشن مصطفی کے ساتھ مشن مصطفی بھی ضروری ھے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیرمین قومی سیرت میلاد کونسل شیخ ناصر علی کی زیر صدارت اجلاس میں کیا۔

اظہار بخاری نے کہا کہ مبارک ہے وہ زبانیں جن میں عشق رسول کا ذکر ہوتا ہے ۔اتباع رسول ہی اصل دین ھے ۔اگردل میں عشق رسول کے گلاب نہیں کھلتے ۔قلب ونظر کی دنیا حب رسول کی خوشبو سے معطر نہیں ہوتی تو پھر ایسی بے روح عبادتوں کا کوئی فائدہ نہیں۔ حب رسول کی خوشبو سے عذاب قبر کے کیڑے قریب نہیں آتے۔ اورحب رسول کا تقاضا بھی یہی ہے کہ ہم اپنی صفوں میں انتشار نفرت کی بدبو پیدا نہ ہونے دیں اس بات کی کوشش کی جائے اپنی مختصر زندگی حب رسول کے مطابق گزاری جائے جو لمحہ بھی نبی کی محبت میں گرر جائے۔ وہ جنت کا راستہ بن جاتا ہے۔