Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

سپریم کورٹ نے پولڑی مصنوعات کی بر آمد پر پابندی کاپشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا

29
Spread the love

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے پولڑی مصنوعات کی بر آمد پر پابندی کاپشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا ہے۔ کیس کی سماعت جسٹس اعجاز الااحسن کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔دوران سماعت وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل دئیے کہ ہائی کورٹ کو از خود نوٹس لینے کا اختیار ہی نہیں۔

درآمدات اور برآمدات پالیسی بنانا اور قیمتوں کا تعین کرنا حکومت کا اختیار ہے عدالت کا نہیں،وفاق کی جانب سے بھی درخواست گذار کے موقف کی تائید کی گئی۔کیس کی مختصر سماعت کے بعد عدالت عظمی نے صادق پولٹری اور حکومت کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا ہے۔

عدالت عظمی نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ تفصیلی وجوہات بعد میں جاری جائیں گیں۔