Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

عمران خان اداروں پر الزام تراشی کر کے سزاسے نہیں بچ سکتے،شیری رحمان

29
Spread the love

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ توشہ خانہ نااہلی ریفرنس کے بعد تحریک انصاف مسلسل الیکشن کمیشن کو نشانہ بنا رہی ہے۔عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے رہنما آئینی ادارے کے دائرہ اختیار پر سوالات اٹھاتے رہے۔

منگل کو اپنے ایک بیان میں شیر رحمن کا کہنا تھا کہ توشاخانہ نااہلی کیس میں عمران خان واضع طور پر قصور وار ہیں،اب نجومی بن کر عمران خان آڈیو لیک کی پیش گوئی کر رہے، یہ ادارے کو متنازعہ بنا کر سزا سے بچنے کی کوشش کر رہے،اگر دیگر سیاسی رہنما اسی نوعیت کے کیسز میں سزا بھگت رہے تو کیا عمران خان قانون اور اداروں سے بالا ہیں؟ قانوں سب کیلئے ایک ہونا چاہئے،

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اپنے لئے الگ قانون اور نظام چاہتے جس میں وہ ہر چیر سے بالا ہوں،ہر شہری قانون اور آئین کو جوابدہ ہے تو عمران خان کیوں نہیں؟ پہلے تلاشی دینے سے بھاگتے رہے اب سزا سے بھاگنے کی کوشش کر رہے، اداروں پر الزام تراشی کر آپ سزا سے نہیں بچ سکتے، اداروں پر الزام تراشی کر کے راہ فرار حاصل کرنے کی منصوبہ بندی ناکام ہوگی۔