Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

شاہ رخ خان کو بھارتی سپریم کورٹ سے ریلیف مل گیا

39
Spread the love

ممبئی :بالی ووڈ کے سْپر اسٹار شاہ رخ خان کو بھارتی سپریم کورٹ سے ریلیف مل گیا، اداکار پر 2017ء میں بنایا گیا کیس خارج کردیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’رئیس‘ کے پروموشن کے دوران سال 2017ء میں بھگدڑ سے ایک شخص کی ہلاکت اور کچھ لوگوں کے زخمی ہونے سے متعلق بنایا گیا

کیس سپریم کورٹ نے ختم کردیا۔ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گجرات میں ہوئے اس واقعے پر شاہ رخ خان کے خلاف کانگریس کے رہنما نے عدالت میں کیس دائر کیا تھا جس پر کنگ خان نے گجرات ہائی کورٹ میں کیس ختم کرنے کی اپیل دائر کی تھی جسے منظور کرلیا گیا تھا۔

اداکار کے خلاف شکایات کو ختم کرنے کے لیے گجرات ہائی کورٹ میں ایک درخواست بھی دائر کی گئی تھی۔درخواست میں کہا گیا تھا کہ اداکار کی جانب سے کوئی جرم نہیں کیا گیا، مرنے والا شخص کو دل کی بیماری تھی اور اس کی موت دیگر وجوہات کی وجہ سے ہوئی تھی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 27 اپریل 2022 کو گجرات ہائی کورٹ نے شاہ رخ خان کے خلاف کرمنل کیس ختم کرنے کا حکم دیا تھا۔

کانگریس کی رہنما نے ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا تھا۔