Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

اسحاق ڈار این آر او اور ڈیل کے تحت پاکستان پہنچے ہیں

28
Spread the love

علماء و مشائخ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار این آر او اور ڈیل کے تحت پاکستان پہنچے ہیں۔ نہ انصاف کے نظام اور نہ ملک کے محافظوں نے اس (اسحاق ڈار) کا راستہ روکا۔

ہماری بڑی بدقسمتی ہے کہ ہمارا نہ انصاف کا نظام ان کو روک سکا اور نہ ہمارے وہ لوگ جو ملک کے محافظ بنتے ہیں نہ انہوں نے اس کا راستہ روکا اور کون روکے گا انشااللہ آپ کا بھائی عمران خان اس کا راستہ روکے گا۔

انہوں نے کہا کہ ان کا منشی جو وزیراعظم کے جہاز پر بیٹھ کر بھاگ گیا تھا، آج ملک کا وزیر خزانہ بننے جا رہا ہے۔ جس معاشرے میں قانون کی حکمرانی اور انصاف نہ ہو وہ جانوروں کا معاشرہ ہوتا ہے۔ مغرب میں یہ تصور نہیں کہ ایک مفرور اور مجرم باہر بیٹھ کر ملک کے فیصلے کرے۔

عمران خان نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ آپ کی خدمت کرنے نہیں آئی بلکہ اپنے کیسز ختم کرنے آئی ہے۔ چھ مہینے پہلے چھ فیصد پر معیشت ترقی کر رہی تھی آج وہ ترقی نیچے آگئی ہے۔ 50 سال میں سب سے زیادہ مہنگائی پاکستان میں آئی ہے۔