Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

اسحاق ڈار نے بطور سینیٹر حلف اٹھالیا،اپوزیشن کے چور چور کے نعرے

33
Spread the love

اسلام آباد:نامزد وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بطور سینیٹر حلف اٹھالیا اس موقع پر اپوزیشن نے چور چور کے نعرے لگائے اور احتجاج کیا۔تفصیل کے مطابق سینیٹ کا اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت ہوا۔ اسحاق ڈار اجلاس میں شرکت کے لیے وفاقی وزرا رانا ثنااللہ، خواجہ سعد رفیق اور اعظم نزیر تارڑ کے ہمراہ ایوان پہنچے۔انہوں نے پہلے چئرمین سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔

بعد ازاں ایوان ا?مد پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اسحاق ڈار سے سینیٹ کی رکنیت کا حلف لیا جس پر اپوزیشن ارکان نے شدید احتجاج کیا اور شیم شیم کے نعرے لگائے ۔اس موقع پرڈاکٹر وسیم شہزاد نے کہا کہ چار سال بعد ایک اشتہاری ملزم نے نشست کا حلف لیا،ایک خاندان کی اس ایوان کی جاگیر نہیں بننے دیں گے،ڈاکٹر زرقا سہروردی،فیصل جاوید ودیگر سینیٹرز اپنی نشستوں سے کھڑے ہوکر احتجاج کیا،اور تاہم جب انہوں نے چیئرمین کی بات نہ مانی تو پھر سیکورٹی کو بلا لیا گیا۔

حکومتی اراکین کی جانب سے اتحاق ڈار کو مبارک بادیں دی گئیں ۔قائد ایوان و وزیر قانون نذیر تارڑ نے کہا کہ ایوان کے تقدس کا خیال رکھا جائے ،احتجاج سب کا جمہوری حق ہے ،میں معزز رکن کے حلف اٹھانے پر مبارکباد دیتاہوں،اس ہا?س کی کچھ روایات ہیں،اسحاق ڈار منتخب سینیٹر ہیں اور ہم توقع رکھتے ہیں کہ وہ پاکستا ن کو مشکلات سے نکالنے میں اپنی کاوشیں بروئے کار لائیں گے،اپوزیشن احتجاج کرے اور یہ بھی بتاتا چلوں کہ دامن کسی کا صاف نہیں ،اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ یقینا اس ایوان کا تقدس ہے ،اور ایک شخص 2018میں سینیٹر منتخب ہوا،وہ اپنی کرپشن کے پیش نظر ملک سے بھاگ گیا،

اور آج وہ چار سال بعد حلف اٹھانے آ گئے ،یہ ایوان کسی ایک خاندان کی جاگیر بنتا جا رہا ہے ،جب یہ مذکورہ سینیٹر ملک سے بھاگا تو اس وقت کا وزیر اعظم اپنے طیارے میں بھگا لے گئے ،اور اب دوسرا وزیر اعظم اپنے طیارے میں بٹھا کر واپس لے آئے ،یہ ایوان کے ساتھ مذاق ہے اور اس کوبند ہونا چاہیے ،اس شخص پر ملک کی معشیت کا بیڑہ غرق کرنے کا الزام ہے ،قائد ایوان نے کہا کہ اسحاق ڈار سے متعلق عدالت میں درخواست دائر کر دی گئی،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی جب عہدہ صدارت سنبھالا تو وہ بھی ملزم تھے ،تین سال بعد انہوں نے عدالت سے بریت لی،۔