Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

محمد حفیظ نے بھی غلاف کعبہ کی تیاری کی سعادت حاصل کرلی

34
Spread the love

ریاض :قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی محمد حفیظ نے بھی غلاف کعبہ کی تیاری کی سعادت حاصل کرلی۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر محمد حفیظ نے فیملی کے ہمراہ کچھ تصاویر شیئر کی ہیں،

جن میں ان کو اور ان کے بیٹے کو غلاف کعبہ کو تیار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔محمد حفیظ کے مداحوں کی جانب سے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔کچھ روز قبل محمد حفیظ نے اپنے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر اکاونٹ پر کچھ تصاویر شیئر کی تھیں،

جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اہلیہ اور 2 بچوں سمیت حرم شریف میں موجود ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی غلاف کعبہ کی تیاری کی سعادت حاصل کی تھی۔#