Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی ، مزید ایک کشمیری نوجوان شہید

37
Spread the love

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت میں ایک اور کشمیری نوجوان شہید جب کہ ایک زخمی ہوگیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع کلگام میں غیر قانونی سرچ ا?پریشن کی ا?ڑ میں قابض بھارتی فوج نے گھر گھر تلاشی لی اور چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے خواتین سے بدتمیزی کی اور بزرگوں تک کو ہراساں کیا۔

سرچ ا?پریشن کے دوران بھارتی فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شہید جب کہ ایک زخمی ہوگیا۔ستم بالائے ستم یہ کہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی فوج نے لاش لواحقین کو دینے سے انکار کردیا۔

بھارتی فوج نے اپنی فائرنگ سے زخمی ہونے والے نوجوان کو بھی اسپتال لے جانے کے بجائے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جس سے نوجوان کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔