Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

سیلاب کے دوران اس مشکل گھڑی میں اپنے دوست ملک کیساتھ ہیں اور ہر ممکن مدد کریں گے

40
Spread the love

پاکستان کے دیرینہ دوست چین نے امریکی تنقید کے جواب میں رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب کے دوران اس مشکل گھڑی میں اپنے دوست ملک کیساتھ ہیں اور ہر ممکن مدد کریں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات ہوئی تھی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا تھا، اس دوران امریکی وزیر خارجہ نے بلاول کو کہا تھا کہ سیلاب سے پیدا شدہ صورتحال کے پیش نظر چین سے قرضوں کی ادائیگی میں نرمی پر بات کرے تاکہ پاکستان میں حالات جلد از جلد بہتر ہو سکیں۔تاہم چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستان کا قرض معاف کرنے یا فی الحال قسطیں معطل کرنے کے سوال کے جواب پر کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان نتیجہ خیز اقتصادی اور مالی تعاون رہا ہے اور عوام اچھی طرح جانتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نے کہا کہ جہاں تک سیلاب زدگان کا تعلق ہے تو چین دوست ملک کیساتھ کٹھن وقت میں پوری طرح کھڑا ہے اور سیلاب زدگان کے لیے 56 ملین ڈالر کی امداد کرچکا ہے۔ترجمان چینی وزارت خارجہ نے امریکا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چین اور پاکستان کے معاملے میں تنقید کرنے کے بجائے امریکا پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے حقیقی اور سود مند امداد کرے۔