Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

 انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ سیریز کروانے کی پیشکش کر دی

29
Spread the love

 انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ سیریز کروانے کی پیشکش کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز کے معاملے پر انگلینڈ کرکٹ بورڈ پاک بھارت کرکٹ سیریز کرانے کیلئے کوشاں ہے۔انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پی سی بی اور بی سی سی آئی سے رابطہ کیا اور دونوں روایتی حریفوں کو ٹیسٹ سیریز کرانے کی پیشکش کی۔

انگلش کرکٹ بورڈ نے پیشکش کی کہ پاک بھارت ٹیسٹ سیریز انگلینڈ کے میدانوں میں کروائیں۔اس حوالے سے ای سی بی کے ترجمان نے تصدیق کی کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ اجلاس میں پاک بھارت سیریز کی بات ہوئی ہے، آسٹریلیا کے ساتھ بھی پاکستان نے انگلینڈ میں ٹیسٹ میچز کھیلے تھے، ای سی بی چاہتا ہے پاک بھارت سیریز انگلینڈ میں ہو۔