Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

کشمیری عوام کی تمام عالمی فورمز پر سفارتی حمایت جاری رکھیں گے،بلاول بھٹو

32
Spread the love

نیویارک: صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے نیویارک میں ملاقات کی ہے۔

دونوں نے مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر کرنے پر گفتگو کی۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم کشمیری عوام کی ساری دنیا میں تمام فورمز پر سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔ اقوام متحدہ، او آئی سی اور دیگر عالمی ادارے بھی کشمیریوں کی حمایت کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے لئے ہر سطح پر آواز بلند کی جائے گی۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ انٹرنیشنل کمیونٹی کشمیریوں کواقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں اْن کا بنیادی حق، حق خودارادیت دینے کے لئے اپنا رول ادا کرے۔

دریں اثناء ایوان صدر ا?زاد کشمیر کی پریس ریلیز کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے او آئی سی اور دیگر فورمز پر بھرپور انداز میں کشمیری عوام کے لئے آواز اْٹھائی ہے جبکہ اسی طرح صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے بھی اقوام متحدہ، او آئی سی کے کشمیر کنٹیکٹ گروپ اور دیگر فورمز پر مسئلہ کشمیر پر کشمیری عوام کے موقف کو جاندار انداز میں پیش کیا۔