Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

کرن جوہرکوبالی ووڈ میں رشتہ کروانےوالی آنٹی کہاجاتاہے؟؟

29
Spread the love

ممبئی: بالی ووڈ کے مشہور ہدایتکار اور پروڈیوسر کرن جوہر نے خود کو رشتہ کروانے والی آنٹی کہلائے جانے پر دلچسپ ردِعمل دیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرن جوہر اور ان کے والد یش جوہر بالی ووڈ میں فلمیں بنانے کے ساتھ ساتھ رشتے کروانے کیلئے بھی مشہور ہیں اور انہوں نے اب تک بالی ووڈ کے کئی سپر اسٹارز کی شادیاں کروائی ہیں۔حال ہی میں کرن جوہراداکارہ و میزبان ٹوئنکل کھنہ کے شو میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے خود کو بالی ووڈ کی سیما ٹپاریا کہلائے جانے پر ردعمل دلچسپ ردِ عمل دیا۔ٹوئنکل کھنہ نے کرن جوہر سے کہا کہآپ فلم انڈسٹری کی سیما آنٹی (ممبئی کی مشہور میچ میکر) ہیں، آپ مسلسل انڈسٹری میں رشتے کروا رہے ہیں اور آپ کے والد نے بھی یہی کیا۔ جس پر کرن جوہر نے کہا کہ میں نے یہ ذمہ داری اٹھائی ہے، مجھے یہ صرف اپنی خوشی کے لیے کرنا ہے، یوں سمجھ لیں کہ یہ میری زندگی کے ایجنڈے میں سے ایک ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے بیحد خوشی ہوئی جب ایک دن ودیا بالن نے کال کی، جب اس کی شادی کی 12ویں سالگرہ تھی اور اس نے مجھے شکریہ ادا کیا کیونکہ میں نے اسے سدھارتھ رائے کپور سے ملوایا اور اس کی شادی کروائی۔کرن جوہر کا کہنا تھا کہ مجھے ودیا کی اس کال کے آنے پر جتنی خوشی ہوئی اتنی کسی فلم کے مثبت ردِعمل کے لیے آنے والی کال پر بھی نہیں ہوئی تھی مجھے اس سے بیحد اچھامحسوس ہوتا ہے۔ یاد رہے کہ اب سے کچھ دن قبل عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی پر بھی کرن جوہر بیحد خوش نظر آئے اور انہوں نے عالیہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش پر خود کو اس کا نانا قرار دیا کیونکہ وہ عالیہ کو اپنی بیٹی جیسا سمجھتے ہیں اور اس سے بیحد محبت کرتے ہیں۔