Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

ڈاکٹر ایوب صابر کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا مشکل سے پْر ہو گا:عرفان صدیقی

25
Spread the love

اسلام آباد: سینیٹر عرفان صدیقی نے معروف ماہر اقبالیات ڈاکٹر پروفیسر ایوب صابر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

ایک تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ایوب صابر بڑا علمی و ادبی سرمایہ تھے ۔ ان کی زندگی کا بڑا حصہ علامہ اقبال کی شاعری اور افکار کی تفہیم اور فروغ سے گزرا ۔ وہ ایک درویش منش شخصیت تھے ۔ ان کی درجنوں کتب اقبال کے پیغام کو نئی نسل تک پہنچانے میں مشعلِ راہ کا کام دیتی رہیں گی ۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ ڈاکٹر ایوب صابر کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلاء مشکل سے پر ہو گا ۔ عرفان صدیقی نے مرحوم کے لئے بلند درجات اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔