Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

سابق کپتان انضمام الحق کی بیٹی کی شادی میں قومی کرکٹرز کی شرکت

25
Spread the love

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی۔

 تقریب میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم، شاہین آفریدی، امام الحق،شاہد آفریدی ،شعیب اختر، وہاب ریاض، مشتاق احمد سمیت موجودہ و سابق کرکٹ پلیئرز نے شرکت کی، اس کے علاوہ وقار یونس اور محمد حفیظ  نےبھی اپنی فیملیز کے ہمراہ شادی میں شرکت کی۔ مہمانوں نے بابر اعظم سمیت دیگر کے ساتھ سیلفیاں بھی لیں، شادی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی، وائرل ہو رہی ہیں۔امیمہ حق اور ملک محسن مسعود کی مہندی کی تقریب میں سابق کرکٹر مشتاق احمد کو بھی پگڑی پہنائی گئی، دیگر مردوں نے روایتی پگڑیاں باندھی ہوئی تھیں، امیمہ اور محسن کو بگھی میں بٹھا کر تقریب میں لایا گیا۔