Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

کسی بھی قسم کے نقصان کے پیش نظرپی ٹی آئی سے لانگ مارچ کیلئے مالی ضمانت لی جائے: آئی جی اسلام آباد

اگر پی ٹی آئی مطلوبہ ضمانت دے تو کنٹینرز بھی رکھنے کی ضرورت نہیں ہو گی

34
Spread the love

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے لانگ مارچ اور احتجاج کے حوالے سے آئی جی اسلام آباد نے اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی جس میں تجویز دی گئی ہے کہ کسی بھی قسم کے نقصان کے پیش نظرپی ٹی آئی سے مالی ضمانت لی جائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروائی گئی تفصیلی رپورٹ میں، پی ٹی آئی کےچیئرمین عمران خان کو لاحق خطرات سے متعلق تھریٹ الرٹس بھی شامل کی گئی ہیں، آئی جی اسلام آباد نے رپورٹ میں بتایا کہ پی ٹی آئی 25 مئی کو بھی اپنی یقین دہانی کی خلاف ورزی کرچکی ہے، اسی سلسلے میں علی امین گنڈاپور اور پی ٹی آئی دیگر رہنماؤں کے اشتعال انگیز بیانات بھی رپورٹ کا حصہ ہیں۔

رپورٹ میںآئی جی اسلام آباد نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ایک رہنما نے وزیر داخلہ کو جان کی دھمکی بھی دی، جس کی ویڈیوز بھی موجود ہیں جن میں کارکنوں کو غلیلیں دی جارہی ہیں جبکہ شیخ رشید اور فیصل واوڈا کہہ چکے ہیں کہ یہ خونی مارچ ہو گا،اورپی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان خود بھی تسلیم کر چکے ہیں کہ ان کے کچھ لوگ مسلح ہیں۔رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ واضح کر چکی ہے کہ اجتماع کی اجازت جمہوری حق کے طور پر دی جاتی ہے، سپریم کورٹ یہ بھی قرار دے چکی ہے کہ اجتماع قانونی حکومت کو ختم کرانے کے لیے نہیں ہو سکتا، احتجاج سے ڈپلومیٹک موومنٹ بھی بند ہو جاتی ہے۔

آئی جی اسلام آباد کی جانب سے درخواست کی گئی ہے کہ ایئرپورٹ تک جانے والے راستوں پر وفاقی ایجنسیز کو اختیار دیا جائے، عدالت میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں کہ بھی تجویز دی گئی ہے کہ پی ٹی آئی سے فنانشل گارنٹی یعنی(مالی ضمانت) بھی لی جا سکتی ہے کہ کوئی نقصان نہ ہو۔آئی جی اسلام آباد کی، تفصیلی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے اگر پی ٹی آئی مطلوبہ ضمانت دے تو کنٹینرز بھی رکھنے کی ضرورت نہیں ہو گی، عدالتی فیصلوں کے مطابق ہی پی ٹی آئی کو احتجاج کی اجازت دی جائے، مطلوبہ شرائط کے مطابق احتجاج ہوا تو سکیورٹی دینے کو تیار ہیں۔