Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

سٹیج کے معروف اداکار اور کامیڈین طارق ٹیڈی انتقال کر گئے

51
Spread the love

لاہور: سٹیج کے معروف اداکار اور کامیڈین طارق ٹیڈی 46 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

طارق ٹیڈی کا شمار اسٹیج کے بہترین اداکاروں میں ہوتا تھا جو طنزو مزاح سے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے کا ذریعہ تھے،طارق ٹیڈی کے بیٹے کی مطابق ان کے والد کو سانس اور جگر کا عارضہ لاحق تھا،طارق ٹیڈی کافی عرصے سے علیل تھے اور پچھلے 10 روز سے پی کے ایل آئی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

طارق ٹیڈی 12 اگست 1976کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے تھے،نہوں نے سوگواران میں بیٹا جنید اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں، طارق ٹیڈی کی نماز جنازہ آج لاہور میں ادا کی جائے گی۔