Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

وفاقی وزیرساجد حسین طوری دورہ پرتگال کے بعد وطن واپسی کے لئے روانہ

67
Spread the love

لزبن:وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز و انسانی وسائل و ترقی ساجد حسین طوری دورہ پرتگال کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئے، وفاقی وزیر ساجد حسین طوری نے دورہ پرتگال کے دوران وزارت محنت میں سیکرٹری اسٹیٹ برائے محنت میگوئل فونٹس اور صدر پبلک ورک ڈیپارٹمنٹ IEFP، ڈومنگو لوپس کے ساتھ ملاقات کی۔

اس موقع پر پرتگال میں پاکستان کے سفیر احمد نسیم وڑائچ بھی ہمراہ تھے، ملاقات میں دونوں ممالک نے محنت اور انسانی وسائل کی ترقی کو فروغ دینے پر رضامندی کا اظہار کیا ۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، امیگریشن کے عمل کو آسان بنانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، پرتگال اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کے عمل پر تفصیلی بات چیت بھی ہوئی، وفاقی وزیر ساجد حسین طوری نے دونوں ممالک کے درمیان انسانی وسائل کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پرتگال جیسے خوبصورت ملک کا دورہ کرکے بہت خوش ہوں، پاکستان کو پرتگال کیساتھ خوشگوار اور دوستانہ تعلقات پر فخر ہے،پاکستان اور پرتگال نے ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ تعاون اور تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کیا ہے، • پاکستان کی خواہش اور کوشش ہے کہ پرتگال کیساتھ دوستانہ تعلقات مزید آگے بڑھیں ۔

وفاقی وزیر ساجد طوری نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ پاکستان و پرتگال کے اقتصادی تعلقات دن بدن مضبوط ہو رہے ہیں، دورہ پرتگال کا مقصد ہنرمند اور محنت کش پاکستانیوں کو یہاں کام کرنے کے موفراہم کرنا ہے، پرتگالی کمپنیاں پاکستانی آئی ٹی ماہرین و ہنرمند افراد کی خدمات حاصل کر سکتی ہیں، ہماری خواہش ہے کہ پرتگال مختلف شعبوں میں پاکستان سے افرادی قوت حاصل کرے۔لیبر موبلٹی پارٹنرشپ پر تجویز کردہ مسودے پر جلد دستخط ہونے چاہیے، لیبر موبلٹی پارٹنرشپ پر معاہدہ دونوں ممالک میں تعاون بڑھانے کے لیے ایک قانونی فریم ورک فراہم کرے گا، ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ پاکستانی طلباء کو یہاں داخلے مل سکیں، امیگریشن کے عمل اور ویزہ کے حصول کا عمل دونوں ممالک آسان اور تیز بنا سکتے ہیں، دوہری شہریت کا معاملہ جلد پایا تکمیل کو پہنچ جائے گا وزارت داخلہ سے اس سلسلہ میں بات چیت کی جائے گی۔