Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

کیپ کی تعظیم سازی کی بجائے اپنے من پسند ٹھیکیداروں کو نوازہ گیا:ہم خیال گروپ

28
Spread the love

اسلام آباد:کیپ کی تعظیم سازی کی بجائے اپنے من پسند ٹھیکیداروں کو نوازہ گیا۔ جس سے پاک پی ڈبلیوڈی کے ٹھیکیداروں میں بے چینی پائی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق ہم خیال گروپ کے ٹھیکیداروں کا اجلاس ہوا جس میں کیپ پاک پی ڈبلیوڈی نارتھ زون کی تنظیم سازی کے ان اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت اور ناپسندیدگی کا اظہار کیا گیا ۔ موجودہ تنظیم ٹھیکیداروں کا 10 فیصد بھی نہیں ہے جس سے اب تک پی ڈبلیوڈی میں 25 افراد تک مبرشپ محدود ہے ۔

پی ڈبلیوڈی کیپ کی موجودہ ہاڑی میں اپنی اجارہ داری سے حقیقی نمبر شپ کو روکا جارہا ہے اور ٹھیکیداروں کی اکثریت اس عمل کی وجہ سے مبرشپ چاہ کر بھی کرانے سے محروم ہے جو کہ کیپ کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے اور جس کا نقصان کیپ کومبر شپ کا نہ ہوتا ہے اگر لوگوں کی کیپ ممبر شپ نہیں ہوگی تو کیپ اپنی اہمیت کھو دے گی ۔

پاک پی ڈبلیوڈی نارتھ زون میں کیپ کی تنظیم سازی باہمی مشاورت کے بجائے طاقت سے مسلط کی جاری ہے۔ جو کہ پی ڈبلیوڈی نارتھ زون میں ممبر شپ پر اثر ار انداز ہورہی ہے۔ مرکزی چیئر مین سید اشفاق شاہ سے مطالبہ ہے۔ کہ وہ فوری طور پر مداخلت کر کے ان مسائل کا حل کریں تا کہ ٹھیکیدار برادری میں پائے جانے والے اضطراب کو ختم کیا جائے اور ٹھیکیدار کیپ کو ملکی سطح پر ایک منفرد اور مستند تنظیم بنانے میں اپنا کردارادا کرسکیں۔