Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

اسلام آباد پولیس نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی الرٹ کردی ہے۔

29
Spread the love

پولیس داخلی و خارجی 10 راستوں پر متوقع امن عامہ کی صورتحال میں باڈی کیمروں کے ساتھ پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔

باڈی کیمروں سے امن عامہ کی صورتحال کے دوران ریکارڈنگ کی جائے گی۔باڈی کیمروں کی ریکارڈنگ سے غیر قانونی کارروائیوں میں ملوث عناصر کی نشاندہی ہوسکے گی۔

پولیس کے مطابق امن عامہ کی صورتحال کے دوران باڈی کیمروں کا استعمال اسلام آباد میں پہلی بار ہوگا۔ جدید ٹیکنالوجی کے حامل آلات سے لیس پولیس ، ایف سی اور رینجرز کے جوان ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔