Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

عمران خان 26 نومبر امپائر کی انگلی اٹھے بغیر گزر جائے گا: مریم اورنگزیب

31
Spread the love

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے ، پی ٹی آئی کےچیئرمین کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان! 26 نومبر امپائر کی انگلی اٹھے بغیر گزر جائے گا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کی سازش، سیاست اور تماشہ ختم اور اب عمران خان کا آزادی مارچ 2014 کے دھرنے کی طرح ناکام ہوگیا،! 26 نومبر کی تاریخ تماشہ ختم ہونے کی تاریخ ہے۔مزید کہا کہ کہ عمران خان نے یو اے ای اور برطانیہ میں مقدمہ دائر کرنے کی تاریخ نہیں بتائی ہے، حقیقی آزادی مارچ کے جھوٹ نے بے گناہوں کی جان لی اور بچوں کو یتیم کیا ہے۔ا

مریم اورنگزیب نے عمران خان کو مخاطب کرکے کہا کہ !26نومبر کو راولپنڈی نہیں برطانیہ اور یو اے ای کا ٹکٹ کٹوائیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ قومی مفادات سے کھیل کھیلا جبکہ خارجہ پالیسی کو تباہ کیا گیا۔