Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

موسمیاتی تبدیلیوں کا شکار ممالک نقصانات کے ازالے کیلیے عالمی فنڈ قائم

19
Spread the love

ڈیمیج اینڈ لاس فنڈ کا قیام موسمیاتی انصاف کی طرف عملی پیش رفت ہے۔(کاپ ۔27)نے نئی تاریخ لکھی، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سمیت عالمی قائدین نے اہم کردار ادا کیا۔وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیر موسمیات شیری رحمان نے موسمیاتی انصاف کے لیے علاقائی اور عالمی سطح پر بھرپور آواز بلند کی ۔(ڈیمیج اینڈ لاس)فنڈ کے ذریعے سیلاب سمیت دیگر موسمیاتی نقصانات کے شکار ممالک کو مالی معاونت مل کی جائے گی، پاکستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو میں بڑی مدد ملے گی۔پیرس ایکارڈ اور گرین مارشل پلان کے مقابلے میں ’(کاپ-27) نے عملی قدم اٹھا کر تاریخ لکھی ہے۔

کاپ-27کا سربراہی اجلاس شرم الشیخ، مصر میں 7 سے 8 نومبر کو منعقد ہوا تھا، کانفرنس اور مصر کے صدر کی خصوصی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف اجلاس میں شریک ہوئے تھے۔ شہباز شریف ’’یمیج اینڈ لاس‘‘ کے موضوع پر موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق گول میز کانفرنس کے شریک صدر نشیں تھے، وزیراعظم کا کانفرس سے خطاب کا بڑا حصہ موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات اور ان کے ازالے پر مشتمل تھا۔