Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

توشہ خانہ کیس میں فرح گوگی کے تمام سہولت کاروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

24
Spread the love

اسلام آباد: توشہ خانہ تحائف کی فروخت میں فرح گوگی کو اسمگلنگ میں مدد دینے والے تمام ملوث کرداروں کے گرد قانون کا گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ۔

ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان نے یو اے ای حکومت سے فرح گوگی کی آمد کا ریکارڈ حاصل کرلیا، ریکارڈ کے مطابق 2018 سے 2022 کے دوران فرح گوگی کئی مرتبہ یو اے ای آئی،فرح گوگی کے پاکستان سے باہر جانے کا امیگریشن ریکارڈ موجود نہیں،وفاقی حکومت نے پاکستان میں فرح گوگی کو امیگریشن میں سہولت دینے والوں کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہے۔

فرح گوگی کے پاس جمہوریہ وینو آ تو کا پاسپورٹ بھی تھا ، بیرون ملک سفر کے لیے جمہوریہ وینو آ تو کا پاسپورٹ استعمال کرتی رہی، دبئی میں قائم کمپنی کے ذریعے فرح گوگی کو یہ والاپاسپورٹ ملا ہے۔