Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں آئی ٹی(انفارمیشن ٹیکنالوجی ) کا سالانہ ویب سمٹ اختتام پذیر

21
Spread the love

لزبن: پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں آئی ٹی(انفارمیشن ٹیکنالوجی ) کا سالانہ ویب سمٹ اختتام پذیر ہو گیا، کرونا کی وجہ سے دو سال کے وقفے کے بعد منعقد ہوا جس میں ٹیکنالوجی کی دنیا سے منسلک ہزاروں نامور کمپنیوں نے شرکت کی۔

دنیا بھر سے ایک لاکھ سے زائد افراد نے ویب سمٹ میں جدید ٹیکنالوجی پر تبادلہ خیال کیا، 3 ہفتے تک جاری رہنے والے عالمی ایونٹ کی اختتامی تقریب میں پرتگال کے صدر ڈی سیلوا نے بھی شرکت کی اور دنیا بھر سے آے ہوئے مندوبین سے ملاقات کی اور مختلف کمپنیوں کے اسٹالز کا دورہ کیا ۔ دورے کے دوران پرتگال میں تعینات پاکستان کے سفیر احمد نسیم وڑائچ نے پاکستانی وفدمیں شامل عبدالرحمن قریشی، عاطف عظیم ، صدف عابد، شمیم راجانی کے ہمراہ پرتگال کے صدر ڈی سیلوا کا استقبال کیا۔ سفیر پاکستان نے پرتگال کے صدر کو سوینیر بھی پیش کی ۔