Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

نیشنل ہیڈکوارٹر پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام چھٹی قومی اسکاؤٹس سیرت کانفرنس 2022 کا انعقاد

25
Spread the love

اسلام آباد: نیشنل ہیڈکوارٹر پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام چھٹی قومی اسکاؤٹس سیرت کانفرنس 2022 کا انعقاد کیا گیا اسلام آباد BSA، سندھ BSA، آزاد جموں و کشمیر BSA، پنجاب BSA اور KpkBSA، اسکاؤٹس نے اس کانفرنس میں جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔

تقریب میں ڈینگی کے باعث انتقال کر جانے والے سکاوٹ قمر الزمان کے لئے خصوصی دعائیں مغفرت کی گئی۔ مہمان خصوصی محمد مختار، وائس چانسلر نیشنل اسکلز یونیورسٹی، آئی ایس بی ڈی نے اختتامی تقریب میں شرکت کی اور جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کیے۔ لیاقت علی اعوان ڈائریکٹر تربیت بالغان، نائیک اختر ڈائریکٹر یوتھ پروگرام، توصیف صدیقی نیشنل کوآرڈینیٹر، گروتھ آف اسکاؤٹنگ فار اے پی آر جنہوں نے کانفرنس کے اسٹیج سیکریٹری کے فرائض سر انجام دئیے سردار محمد اظہر ڈوگر ممبر نیشنل کونسل، شاہد سلیم صوبائی سیکریٹری تقریب میں IBSA، ایوب صابر ممبر نیشنل کونسل، آزاد جموں و کشمیر سے راجہ بشارت بھی موجود تھے۔

فیصل مسجد کے امام قاری احسان اللہ مدثر اور پاکستان کے تمام سکاؤٹس نے ڈینگی کے باعث انتقال کر جانےوالےسکاؤٹ قمر الزمان کے لیے دعائے مغفرت کی۔ آخر میں مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد مختار احمد نے چھٹی سیرت کانفرنس کے فاتحین میں انعامات تقسیم کئے۔