Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلرشاہین شاہ آفریدی ، ہسپتال داخل

20
Spread the love

لاہور: ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں انجری کا شکار ہونے والے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو اپنڈکس کے آپریشن کے باعث ہسپتال داخل کروادیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شاہین شاہ آفریدی نے ہسپتال سے لی گئی تصویر شیئر کی ہے،شاہین شاہ آفریدی نے تصویر کے ساتھ جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ آج اپنڈکس کا آپریشن ہوا ہے لیکن الحمدلِلّٰہ بہتر محسوس کر رہا ہوں۔قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر نے اپنے پیغام میں دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

خیال رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میچ کے دوران شاہین شاہ آفریدی ایک بار پھر گھٹنے کی انجری کا شکار ہو گئے تھے، جبکہ ورلڈ کپ سے پہلے شاہین آفریدی انگلینڈ میں ری ہیب کا عمل مکمل کروا کر میگا ایونٹ میں شریک ہوئے تھے۔