Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

سابق وزیر اعلیٰ کے پی کے اکرم درانی کے مبینہ پلاٹ کے تنازعہ پر لڑائی، اکرم درانی اور نجی سوسائٹی کے سیکیورٹی گارڈز میں فائرنگ کا تبادلہ

22
Spread the love

سابق وزیر اعلیٰ کے پی کے اکرم درانی اور نجی سوسائٹی کے سیکیورٹی گارڈز میں فائرنگ کا تبادلہ

راولپنڈی: اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے خارجی گیٹ کے قریب لڑائی کا واقعہ سابق وزیر اعلیٰ کے پی کے اکرم درانی اور نجی سوسائٹی کے سیکیورٹی گارڈز میں فائرنگ کا تبادلہ ۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کی زد میں آ کر تین گارڈز زخمی ۔ زرائع سوسائٹی کے گارڈز کی فائرنگ کی مبینہ فائرنگ سے اکرم درانی کا گن مین اعجاز جان بحق۔ ذرائع زخمیوں میں ابرار ،جاوید اور حسین خان ولد شامل ۔

ذرائع کے مطابق لڑائی کا واقعہ مبینہ طور پر سابق وزیر اعلیٰ کے پی کے اکرم درانی کے مبینہ پلاٹ کے تنازعہ پر ہوا ،ذرائع نے بتایا ہے کہ 5 کنال کے پلاٹ پر سوسائٹی والوں نے قبضہ کر رکھا ہے جس پر لڑائی ہوئی۔