Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

آرمی چیف کی تعیناتی: وزارت دفاع کی سمری وزیراعظم آفس کو وصول

21
Spread the love

اسلام آباد: آرمی چیف کی تعیناتی کے لیے وزارت دفاع کی سمری وزیراعظم آفس میں وصول کر لی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزارت دفاع کی سمری موصول ہونے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے ہنگامی اجلاس طلب کیا، شہباز شریف کی زیر صدارت نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے لیے اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور وزیر قانون سردار ایازصادق بھی شریک ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے لیے 5 سینئر ترین ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت دفاع کی جانب سے وزیراعظم آفس کو بھیجے گئے 5 ناموں میں لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر، لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا، لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس، لیفٹیننٹ جنرل نعمان اور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں دو ناموں پر غور کیا جا رہا ہے، ایک نام چیئرمین جوائنٹ چیفس آف آرمی اسٹاف اور دوسرا آرمی چیف کے لیے فائنل کیا جائے گا، دونوں نام فائنل کرنے کے بعد وزیراعظم سمری صدر کو بھجوائیں گے اور پھر صدر کی منظوری کے بعد اگلے 3 سال کے لیے آرمی چیف تعینات ہو جائے گا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 29 نومبر کو ریٹائر ہو جائیں گے۔