Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

عمران خان حملہ کیس میں تسنیم حیدرشامل تفتیش

26
Spread the love

 پنجاب حکومت نے تسنیم حیدر کو عمران خان حملہ کیس میں شامل تفتیش کر لیا۔

 تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پر عمران خان حملے اور ارشد شریف کے قتل کی پلاننگ کا الزام لگانے والے تسنیم حیدر کو شامل تفتیش کر لیا گیا ہے۔مشیر داخلہ پنجاب عمرسرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ تسنیم شاہ سے رابطہ ہوگیا ہے، ان کے اقبالی بیان کے بعد نواز لیگ کی مرکزی، صوبائی اور ضلعی قیادت سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی، وزیر آباد واقعے کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ لندن میں موجود تسنیم حیدر نامی شخص نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان اور ارشد شریف پر حملے کی سازش لندن میں نواز شریف کی موجودگی میں تیار ہوئی۔