Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر تمام اسسٹنٹ کمشنرز کااپنے علاقوں میں قیمتوں میں اضافے ، تجاویزات ، اور پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف آپریشنز جاری

19
Spread the love

اسلام آباد:ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی ہدایت پر تمام اسسٹنٹ کمشنرز کا اپنے اپنے علاقوں میں قیمتوں میں اضافے ، تجاویزات ، اور پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف آپریشنز، اسسٹنٹ کمشنرز نے قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے ایک سو پینتیس (135)مقامات پر انسپیکشن کی، جس میں قیمتوں میں اضافے پر بارہ ہزار روپے (12000)جرمانہ عائد کیا گیا۔

اس کے علاوہ گیارہ (11) پروفیشنل بھکاریوں کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کیا گیا، تجاویزات کے خلاف بھی آپریشن کیا گیا ،اس کے علاوہ قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ پندرہ کلو سے زیادہ پولی تھین بیگز قبضے میں لے لیے گئے،یہ مختلف کاروائیاں اسسٹنٹ کمشنرز نیلور سب ڈویژن،انڈسٹریل ایریا سب ڈویژن،سیکریٹریٹ سب ڈویژن ،سٹی سب ڈویژن،شالیمار سب ڈویژن ،پوٹھوہار سب ڈویژن اور مجسٹریٹس نے کی۔

واضح رہے کہ روزانہ کی بنیاد پر تجاویزات ، قیمتوں میں اضافے کے خلاف اور پروفیشنل بھکاریوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔