Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

پنجاب حکومت نے 10 اضلاع میں ایئر اور واٹرکوالٹی مانیٹرنگ سسٹم لگانے کا فیصلہ

13
Spread the love

پنجاب حکومت نے 10 اضلاع میں ایئر اور واٹرکوالٹی مانیٹرنگ سسٹم لگانے کا فیصلہ کر لیا، لاہور، شیخوپورہ ، ملتان، ڈی جی خان، راولپنڈی، گوجرانوالا، وہاڑی اور دیگرشہروں میں مانیٹرنگ سسٹم نصب ہوں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران پنجاب کے 10اضلاع میں ایئر اورواٹرکوالٹی مانیٹرنگ سسٹم لگانے کا فیصلہ کیا گیا، لاہور، شیخوپورہ، ملتان،ڈی جی خان، راولپنڈی، گوجرانوالا، وہاڑی اور دیگر شہروں میں مانیٹرنگ سسٹم نصب ہوں گے۔

چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ عالمی بینک پنجاب گرین ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کیلئے 200 ملین ڈالرکا آسان قرضہ دے گا، پنجاب میں 30مقامات پر ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سسٹم لگائے جائیں گے، 15 مقامات پر واٹر کوالٹی مانیٹرنگ سٹیشن قائم کئے جائیں گے، لاہور میں 25 الیکٹرک بسوں سے ماحول دوست پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کیا جائے گا، ماحولیاتی بہتری کیلئے پلاسٹک کو کنٹرول کرنے کیلئے قانون سازی کی جائے گی، ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے پلاسٹک کے ”سنگل یوز“ کو یقینی بنایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ڈویژنز میں ”انرجی ایفیشنٹ بلڈنگز“کے تحت سرکاری عمارتوں کی چھتوں پر سولر پینل لگائے جائیں گے، پنجا ب کے 6 ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کو سولر انرجی پر منتقل کیا جا چکا ہے، پنجاب میں گرین فنانسنگ سٹریٹجی تشکیل دی جا رہی ہے، گرین فنانسنگ کے تحت 50ملین ڈالر کا انوائر منٹ انڈوومنٹ فنڈ قائم کیاجائے گا۔اجلاس کے دوران نجی گاڑیو ں کے لئے ٹوکن ٹیکس کو موٹر وہیکل انسپکشن اور سرٹیفکیشن سے مشروط کرنے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔