Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

ڈپٹی کمیشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس کی ون ڈش کی خلاف ورزی پر کاروائی

20
Spread the love

اسلام آباد :ڈپٹی کمیشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس کی ون ڈش کی خلاف ورزی پر کاروائی۔

مجسٹریٹ صدر ذون میر یامین نے دورانِ انسپیکشن ترنول کے علاقہ میں واقع ایک شادی ہال اور ایک مارکی کو سیل کر دیا گیا، دونوں مقامات پر کاروائی ون ڈش کی خلاف ورزی پر کی گئی، دونوں شادی ہالز کے منیجرز کو گرفتار کر کے تھانہ ترنول منتقل کر دیا گیا،

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کا کہنا تھا کہ ون ڈش پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت واضح طور پر جاری کی گئی تھی، تمام مارکیز اور شادی ہالز کو اس حوالے سے باخوبی آگاہ کیا گیا تھا،