Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

رونالڈواورمیسی کی تصویرپرویرات کوہلی کاتبصرہ

22
Spread the love

قطر میں فیفا ورلڈ کپ 2022 کا رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ آغاز ہو گیا ہے۔دنیا کے بہترین فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر فٹبال ورلڈ کپ کے آغاز سے ایک دن پہلے لیونل میسی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی تھی۔کرسٹیانو رونالڈو کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لیونل میسی ان کے ساتھ شطرنچ کھیل رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر شیئر ہونے کے بعدتصویر سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، زیادہ تر لوگوں کی جانب سے اس تصویر کو پسند کیا جا رہا ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے دنیا کے دو بہترین فٹبالر کی تصویر پر تبصرہ پیش کر دیا۔ویرات کوہلی نے تصویر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کیا تصویر ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے فٹبال ورلڈ کپ 2022 کے افتتاحی میچ میں میزبان قطر کو جنوبی امریکی ٹیم ایکواڈور نے 0-2 سے شکست دی تھی۔