Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

فلم جوائے لینڈ پر پابندی لگانے کی درخواست : پیمرا، پی ٹی اے، ایف آئی اے کو نوٹس جاری

26
Spread the love

پشاور ہائیکورٹ نے متنازع فلم جوائے لینڈ پر پابندی لگانے کی درخواست پر پیمرا، پی ٹی اے، ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔

ہائیکورٹ میں فلم جوائے لینڈ کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس اعجاز انور اور جسٹس ارشد علی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔

عدالت نے پیمرا، پی ٹی اے، ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔سارہ علی خان ایڈوکیٹ نے دلائل دیے کہ مخصوص طبقہ ہمارے مذہبی اور معاشرتی اقدار کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہا ہے، فلم میں جو کچھ دکھانے کی کوشش کی جارہی ہے وہ اسلامی اقدار اور آئین پاکستان کے بھی خلاف ہے، فلم کو پاکستان میں دیکھانے پر پابندی لگائی جائے، پاکستان میں اس فلم کو سوشل میڈیا ایپس سے ہٹایا جائے۔

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 23 نومبر تک جواب طلب کرلیا۔