Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

کسی اور سے شادی کیوں کی گرل فرینڈ کی لاش کے 6 ٹکڑے کرنے والا ملزم گرفتار

24
Spread the love

بھارتی میڈیا کےمطابق ریاست اترپردیش کے علاقے اعظم گڑھ میںیہ واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص نے لڑکی کو قتل کرکے لاش کے 6 ٹکڑے کرکے کنویں پھینک دیے اور سر قریب جھیل میں پھینکا،بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم کی شناخت پرنس یادیو کے نام سے ہوئی جسے پولیس نے ہفتے کے روز زخمی حالت میں گرفتار کیا، ملزم پولیس کی گولی لگنے سے زخمی ہوا تھا، ملزم کو اس جگہ پر لے جایا گیا جہاں سے لڑکی کا سر برآمد ہوا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یادیونے پولیس کی حراست سے بھاگنے کی کوشش کی اور جائے وقوعہ پر اس نے ایک پستول بھی چھپا رکھی تھی۔

پولیس کے مطابق لڑکی کو قتل کرنے کا واقعہ 15 نومبر کو پیش آیا، مقامی افراد نے پولیس کو قریب سے لڑکی کا کٹا ہوا سر ملنے کی اطلاع دی جس کی تحقیقات کے بعد لڑکی کی شناخت آرادھنا کے نام سے ہوئی جبکہ لڑکی کے جسم کے دیگر ٹکڑے کنویں سے ملے جو دو تین روز پرانے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم یادیو نے اپنے والدین، کزن اور دیگر فیملی ممبرز کی مدد سے لڑکی کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی جس کی وجہ اس کا ملزم کی بجائے کسی اور سے شادی کرنا تھا۔ لڑکی کی عمر 20سال کے لگ بھگ ہے، ملزم اور لڑکی تعلقات میں تھے لیکن لڑکی نے کسی اور سے شادی کی جس پر 9 نومبر کو ملزم نے لڑکی کو موٹرسائیکل پر بٹھایا اور مندر لے گیا جہاں اس نے لڑکی کا پہلے گلا دبایا پھر جسم کے 6 ٹکڑے کرکے کنویں میں ڈال دیے اور سر قریب ہی جھیل میں پھینک دیا تھا۔

پولیس نے تحقیقات کے بعد ملزم کے قبضے سے تیز دھار آلہ قتل اور پستول برآمد کرلی گئی جبکہ کیس میں نامزد دیگر افر ابھی تک اد فرار ہیں۔