Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

بچوں کے سامنے ،ماں کو گلہ کاٹ کر قتل کرنے والے باپ کو سزا موت کا حکم

22
Spread the love

اسلام آباد میں دردناک طریقے سےقتل کئے جانے والے کیس کا فیصلہ آگیا بچوں کے سامنے ماں کو گلہ کاٹ کر قتل کرنے والے باپ کو سزا موت کا حکم بچوں کی گواہی نے باپ کو سزا موت دلوانے میں اہم کردار ادا کیا ۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عطا ربانی نے 15 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر رانا حسن عباس نے اسٹیٹ کی جانب سے کیس کی پیروی کیپراسیکیوشن کیس کو ثابت کرنے میں کامیاب رہی ہے مجرم کو سزائے موت کا حکم ، فیصلہ مجرم ناصر حسین نے 19 نومبر 2020 کو بیوی کو دو بچوں کے سامنے گلہ کاٹ کر قتل کیا ، اٹھارہ سال قبل دونوں کی شادی ہوئی سہالہ میں رینٹ کے گھر میں رہ رہے تھے ، اولاد میں تین بیٹے دو بیٹیاں تھیں مجرم سوزوکی لوڈر جبکہ مقتولہ گھروں میں کام کرتی تھی ،مجرم نشے کا عادی ، بیوی پر ٹارچر کرتا تھا مقتولہ نے رشتہ داروں کو کہیں بار بتایا ،مدعی کے مطابق 19 نومبر 2020 کو صبح 8 بجے ان کو کال آئی مقتولہ فرزانہ کو قتل کردیا گیا ،

مدعی پولی کلینک پہنچے تو مقتولہ کے دو بیٹے حسنین اور محمد عاقب ہسپتال موجود تھے ، عدالت بیٹوں نے عدالت کو بیان میں بتایا کہ والد نے ان کے سامنے گلہ کاٹ کر والدہ کو قتل کیا ، فیصلہ مجرم کے وکیل نے دفاع میں عدالت کو بتایا اس کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ، مجرم کے وکیل کے مطابق جو ریکوریز کی گئیں وہ فیک ہیں ، پراسیکوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کا جرم ثابت کرنے کے کافی شواہد موجود ہیں ، پراسیکوٹر کے مطابق ملزم نے اپنی بیوی کا قتل کرکے پانچ بچے یتیم چھوڑے ہیں ، پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزم نشے کا عادی تھا خاتون پر ٹارچر کرتا تھا پھر اسے قتل کردیا سزا کا حقدار ہے، عدالت تھانہ سالہ پولیس اسٹیشن میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔