Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

مفتی رفیع عثمانی کی وفات عظیم سانحہ ہے

40
Spread the love

سانگھڑ:مفتی رفیع عثمانی کی وفات عظیم سانحہ ہے،انکی وفات ایسے وقت ہوئی جب راہنماء کی ضرورت ہے،لاکھوں علماء انکے لیئے صدقہ جاریہ ہیں،مفتی رفیع عثمانی کی دینی خدمات کو خراج تحسین، مفتی اعظم پاکستان مفتی محمدرفیع عثمانی کے انتقال پر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت سندھ کے امیر وممتاز عالم دین علامہ احمد میاں حمادی،علامہ محمد راشدمدنی،مفتی محمدطاہر مکی، جامعہ ندوۃ العلوم ختم نبوت کےقاری عبدالرحمان الحذیفی،جامعہ مدنیہ کے مفتی منظور احمد کمبوہ جامعہ محمدیہ کے مفتی محمد یعقوب مگسی،جامعہ علم وعمل کے مفتی حبیب الرحمان السعید ودیگرسندھ بھرکے علماء وکلاء اور دانشوران نے کہاہیکہ مفتی رفیع عثمانی کی وفات سے نہ پر ہونیوالا خلا پیدا ہوا ہے،

انکی ساری زندگی دین کی خدمت، وطن عزیز کی حفاظت کرتے گزری، مفتی طاہر مکی نے کہاکہ مفتی رفیع عثمانی اتحادبین المسلمین کے سچے داعی تھے فرقہ پرستی کوانہوں نےسختی سےکچلا، انہوں نے کہاکہ مفتی رفیع عثمانی کی وفات ایسے موقع پر ہوئی ہے جب ان جیسی شخصیات کی راہنمائی کی امت مسلمہ کوشدید ضرورت ہے، مفتی طاہر مکی نے کہا کہ پورے ملک کے دینی مدارس،علماء، طلباء، ہرذی شعور طبقہ انکی وفات پر سوگوار ہے۔