Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

فرانسیسی صدر میکرون کو ایک مرتبہ پھر تھپڑ پڑ گیا

30
Spread the love

فرانسیسی صدر میکرون کو ایک مرتبہ پھر تھپڑ پڑ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو زیر گردش ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے فرانسیسی صدر میکرون کو خاتون تھپڑ مار رہی ہے۔ٹویٹر پر ایک شہری سے نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ فرانسیسی صدر کو ون ورلڈ گورنمنٹ کی تجوید دینے پر یہ تھپڑ مار دیا گیا ہے۔

اس سے قبل بھی ایسے واقعات سامنے آ چکے ہیں جب فرانسیسی صدر میکرون کو جنوب مشرقی فرانس کے سرکاری دورے کے دوران تھپڑ مارا گیا تھا۔ جس وقت صدر کو تھپڑ مارا گیا تھا، اسی دوران اس شخص نے ’ڈاؤن ود میکرون ازم‘ (یعنی میکرون کا دور ختم) کا نعرہ بھی لگایا تھا۔

واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا تھا کہ فرانسیسی صدر ویلانس شہر کے ایک علاقے میں موجود تھے جب ان کی جانب سے شہریوں کو روکنے کے لیے قائم ایک رکاوٹ کے قریب جانے پر یہ واقعہ پیش آیا تھا ۔ یہاں سبز رنگ کی شرٹ میں ملبوس شہری نے انھیں تھپڑ رسید کیا تھا اور اس کے فوراً بعد سکیورٹی اہلکار میکخواں کو بچانے کے لیے وہاں پہنچ گئےتھے۔یہ اہلکار فرانسیسی صدر کو وہاں سے واپس کھینچ لیتے ہیں۔ ملک کے مختلف سیاستدانوں کی جانب سے واقعے کی مذمت کی گئی تھی ۔