Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

احتساب عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 5 دسمبر تک توسیع کردی

27
Spread the love

لاہور کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 5 دسمبر تک توسیع کردی۔

لاہور کی احتساب عدالت میں  سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر شراب لائسنسز کے اجراء کیلئےاختیارات کے ناجائز استعمال کے کیس کی سماعت ہوئی جس دوران سابق وزیراعلیٰ عدالت میں پیش ہوئے۔دورانِ سماعت جج نے استفسار کیا کہ کیا نیب کو عثمان بزدار کی حراست درکار ہے؟ اس پر پراسیکیوٹر نیب نے جواب دیا کہ ہمارے پاس ان کی گرفتاری کے وارنٹ نہیں۔

 عثمان بزدار کے وکیل نے کہا ہمیں بحث کے لیے تاریخ دے دیں اس پر نیب پراسیکیوٹر بولے جب وارنٹ ہی نہیں ہیں تو تاریخ کی کیا ضرورت ہے؟بعد ازاں عدالت نے کیس پر مختصر  سماعت  کے بعد عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 5 دسمبر تک توسیع کردی۔