Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

لیام لیونگسٹن آسٹریلیاکی بگ بیش لیگ سےدستبردار

16
Spread the love

ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان آنے والی انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی لیام لیونگسٹن آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ سے دستبردار ہوگئے۔شاندار اور جارحانہ بیٹنگ کی وجہ سے مشہور انگلینڈ کے لیام لیونگسٹن کو اوورسیز ڈرافٹ میں میلبرن رینیگیڈز نے منتخب کیا تھا۔میلبرن رینیگیڈز کا کہنا ہے کہ لیام لیونگسٹن کی بین الاقوامی مصروفیات بڑھ گئی ہیں اور وہ دسمبر میں ٹیسٹ اسکواڈ کے ساتھ مصروف ہیں، ویسٹ انڈیز کے آندرے رسل کے ساتھ پہلے 4 میچز کا معاہدہ کیا گیا ہے۔میلبرن رینیگیڈز کے جنرل منیجر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہمیں لیام لیونگسٹن کی عدم دستیابی پر مایوسی ہے لیکن ہم فیصلے کو سمجھتے ہیں۔واضح رہے کہ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی، پہلا ٹیسٹ میچ یکم دسمبر سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔