Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

وزیراعظم شہبازشریف کے 3روزہ دورہ ترکیہ کاشیڈول جاری

23
Spread the love

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف 3 روزہ دورے پر ترکیہ جائینگے، جس کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف تین روزہ دورے پر ترکیہ جائیں گے، سرکاری دورے کا آغاز 24 نومبر بروز جمعرات سے ہو گا۔سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم دورے کے دوران ترک قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، ترک قیادت سے ملاقاتوں میں دو طرفہ تجارتی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم ترک ہم منصب، ترکیہ میں بزنس کمینوٹی سے بھی ملاقاتیں کریں گے، وزیراعظم روانگی سے قبل ہی اہم تعیاناتی کا فیصلہ کر کے ترکیہ روانہ ہونگے۔

وزیراعظم پاک ترک تعاون سے تیار بحری جہاز سمندر میں اتارنے کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے، سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم دورہ ترکیہ میں پاکستان نیوی کی ترکیہ کے تعاون سے بنائے گئے فریگیٹ کا افتتاح کریں گے، فریگیٹ کا افتتاح وزیراعظم اور ترک صدر مشترکا طور پر کریں گے۔واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کو دورہ ترکیہ کی دعوت ترک صدر رجب طیب اردوگان کی جانب سے دی گئی تھی۔