Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

لائرز کمپلیکس اور مرکز کی تعمیر میں تاخیر پر سی ڈی اے کو نوٹس ،متعلقہ افسر طلب

27
Spread the love

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے لائرز کمپلیکس اور وکلاء سہولت مرکز کی تعمیر میں تاخیر پر اسلام آباد ہائی کورٹ کا سی ڈی اے کو نوٹس کرتے ہوئے سی ڈی اے کے متعلقہ افسر کو طلب کر لیا۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس عامر فاروق نے کی پٹیشنر کی جانب سے شعیب شاہین ایڈووکیٹ صدر سپریم کورٹ بار کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے ،

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ لائرز کمپلیکس کی تعمیر کے لیے ورک پرمٹ ابھی تک جاری نہیں ہوا ،عدالت نے کہا کہ سی ڈی اے کا متعلقہ افسر ذاتی حیثیت میں پیش ہو ، درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ چیئرمین سی ڈی اے کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا جائے جس پر عدالت نے کہا کہ میں نے متعلقہ افسر کو بلایا ہے، ضرور پڑی تو چیئرمین کو بلائیں گے ،درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ جوڈیشل کمپلیکس اور لائرز کمپلیکس کا سنگ بنیاد ایک ہی دن رکھا گیا ،

جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے لیکن فسلیٹیشن سنٹر پر کام کا آغاز نہیں کیا گیا جب تک فسلیٹیشن سنٹر کی عمارت کی تعمیر نہیں ہوتی تب تک جوڈیشل کمپلیکس میں کچہری کی منتقلی نہ کی جائے، کنسٹرکشن ایریا خالی ہونے کے باوجود سی ڈی اے ورک آرڈر جاری نہیں کررہا، سی ڈی اے اور دیگر فریقین سے متعدد بار رجوع کیا لیکن پیش رفت نہیں ہوسکی درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ فوری ورک آرڈر جاری کرنے کیلئے عدالت مناسب حکم جاری کرے درخواست میں سیکرٹری داخلہ،

سیکرٹری وزارت قانون اور چیئرمین سی ڈی اے کو فریق بنایا گیا ہے ۔