Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

سیف علی خان سوشل میڈیاکیوں نہیں استعمال کرتے؟؟

25
Spread the love

بالی ووڈ انڈسٹری کے چھوٹے نواب نے سوشل میڈیا استعمال نہ کرنے کی دلچسپ وجہ اپنے مداحوں کو بتا دی جسے جان کر ہوسکتا ہے کہ ان کے پرستاروں کی شکایت دور ہوجائے۔سیف علی خان کی اہلیہ کرینہ کپور اکثر اپنی اور اپنے گھر والوں کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں، جبکہ اس کے برعکس سیف علی خان سوشل میڈیا سے دور رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے سیف علی خان نے سوشل میڈیا سے دوری کی انتہائی دلچسپ وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں بہت فوٹوگرافیک پرسن ہوں، مجھے یادیں جمع کرنے کا بہت شوق ہے اس لیے میں ہر چھوٹی سے چھوٹی چیز کی تصاویر جمع کرتا رہتا ہوں، میرے پاس تصویروں کا ڈھیر ہے۔

نہوں نے طنزیہ انداز میں مزید کہا کہ اب اکانٹ رکھوں گا تو انہیں شیئر بھی کروں گا، لیکن لوگ کہتے ہیں یہ شیئر نہ کرو، وہ شیئر نہ کرو ایسے میں مجھے سوشل میڈیا اکانٹ چلانے کے لیے ایک مینیجر رکھنا پڑ جائے گا اور کچھ بھی شیئر کرنے سے پہلے اس سے اجازت لینا پڑے گی، جو کہ غلط ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس لیے سوشل میڈیا اکانٹ رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے، جب میں کچھ شیئر ہی نہیں کرسکتا، میں اس میں نہیں پھنسنا چاہتا۔تاہم سیف علی خان کا کہنا ہے کہ صرف ایک چیز انہیں سوشل میڈیا اکانٹ رکھنے پر مجبور کرسکتی ہے اور وہ ہے پیسہ۔