Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

اشتعال انگیز تقاریر :پی ٹی ایم رہنما منظور پشتین اور محسن داوڑکے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

15
Spread the love

 کراچی: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر کے مقدمے میں مفرور ملزمان پی ٹی ایم رہنما منظور پشتین اور ممبر قومی محسن داوڑ کیخلاف مقدمے میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو پی ٹی ایم رہنما منظور پشتین اور ممبر قومی اسمبلی محسن داوڑ کیخلاف اشتعال انگیز تقاریر کا مقدمے کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے مقدمے میں مفرور ملزمان منظور پشتین اور محسن داوڑ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر وارنٹ سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا اور مقدمے کی سماعت 7 دسمبر تک ملتوی کردی۔