Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

اسسٹنٹ کمشنر سیکریٹریٹ کا مختلف علاقوں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی چیکنگ کے لیے دورہ

20
Spread the love

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت اور عوامی شکایات کے ازالے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر سیکریٹریٹ کا مختلف علاقوں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور عارضی تجاویزات کی چیکنگ کے لیے دورہ،

اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ نے کُری روڈ اور بحریہ انکلیو روڈ سمیت نیو مال کے مختلف علاقوں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی چیکنگ کی، پولی تھین بیگز کے غیر مجاز استعمال اور ریسٹورنٹس، فروٹ/سبزی، ڈیری، چکن شاپس، جنرل سٹورز، کیش اینڈ کیری وغیرہ کا معائنہ کیا،

معیاد ختم ہونے والی اشیائے خوردونوش فروخت کرنے اور پبلک روڈ پر تجاوزات پر دو دکانیں سیل کر دی گئی، اور منیجرز کو گرفتار کر لیا گیا,عارضی تجاوزات بھی ہٹا دی گئی، دیگر خلاف ورزی کرنے والوں پر قانون کے مطابق جرمانے عائد کیے گئے اور تنبیہ کی گئی،